QR CodeQR Code

توہین صحابہ بل کیخلاف قومی مشاورتی اجلاس، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پالیسی ساز خطاب

16 Aug 2023 01:50

کراچی میں قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے کہا کہ ہم ایسے کسی متنازعہ قانون کو نہیں مانتے کہ جس سے بھائی بھائی سے دست و گریبان ہو اور ملک میں فرقہ وارانہ نفرتیں پروان چڑھیں، اس وطن و دین دشمن قانون کے خلاف ملک گیر رابط مہم چلائیں گے اور احتجاج کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام متنازعہ “توہین صحابہ بل“ کیخلاف بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظمیوں، انجمنوں، علماء و ذاکرین و مدارس کے ساتھ قومی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان میں ملوث سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اس متنازعہ فرقہ وارانہ بل کو پیش کیا ہے اور ہم مسلم پاکستان کو کسی صورت تکفیری پاکستان نہیں بننے دینگے، متنازعہ بل وطن دشمنوں اور دین اسلام کے دشمنوں کی سازش ہے، جس کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے دو دن قبل ایک سازش کے تحت خفیہ طریقے سے پیشں کیا گیا، افسوس یہ ہے کہ ارض پاکستان میں جہاں کلمہ گو مسلمان کی اکثریت ہے، وہاں نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) اور اہلبیتؑ رسول کے قاتلوں یزید اور ان جیسوں کے دفاع کیلئے یہ فرقہ وارانہ بل پاس کرایا گیا ہے، متنازعہ بل کے نفاذ کے بعد نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کے قاتل یزید ملعون کو بھی رضی اللہ کہنا پڑے گا، اس بل کے بعد حدیث، رجال اور تفیسر کی کتب پہ پابندی ہو جائے گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ متنازعہ فرقہ وارانہ بل رسول اکرم، اہلبیتؑ رسول اور انکے عاشقوں کے خلاف سازش ہے اور اس بل کو انہی مولویوں نے پیش کیا جن کے آباء و اجداد قیام پاکستان کے مخالف تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کو پھانسی لگانے کے بعد سے اس بل کو پیش کرنے کی کانگریسی ایجنٹوں کی جانب سے سازش رچائی جاتی رہی ہے تاکہ بانیان پاکستان کی اولادوں سے قیام پاکستان کا بدلہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج 76 سالوں کے باوجود ملک ترقی نہیں کر سکا، جس کی وجہ یہی کانگریسی بیوروکریسی اور کانگریسی ایجنٹ ہیں جو ہر صورت وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش میں مصروف رہتے ہیں، ہم ایسے کسی متنازعہ قانون کو نہیں مانتے کہ جس سے بھائی بھائی سے دست و گریبان ہو اور ملک میں فرقہ وارانہ نفرتیں پروان چڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وطن و دین دشمن قانون کے خلاف ملک گیر رابط مہم چلائیں گے اور احتجاج کریں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1075871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1075871/توہین-صحابہ-بل-کیخلاف-قومی-مشاورتی-اجلاس-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-پالیسی-ساز-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com