گاندھی میموریل کالج سرینگر میں عظمت امام حسینؑ کانفرنس
12 Aug 2023 19:55
اسلام ٹائمز: ایک روزہ کانفرنس میں علماء کرام نے امام حسین (ع) کے تئیں عقیدت کے پھول نچھاور کرکے آپ علیہ السلام کی استقامت اور استقلال و شجاعت پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں شیعہ سنی علمائے کرام نے متحد ہوکر وحدت اسلامی پر زور دیتے ہوئے دشمنان اسلام کی سازشوں کو بے نقاب کرنے پر بھی زور دیا۔
رپورٹ: جاوید عباس رضوی
جمعیت انوار الاسلام کے زیر اہتمام عظمتِ امام حسین (ع) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں علماء کرام امام حسین (ع) و دیگر شہداء کربلا کے تئیں عقیدت کے پھول نچھاور کرکے آپ (ع) کی استقامت اور استقلال و شجاعت پر روشنی ڈالی۔ گاندھی میموریل کالج سرینگر نے جمعیت انوار الاسلام کے اشتراک سے ’عظمت امام حسینؑ‘ کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں گاندھی میموریل کالج سرینگر کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے علاوہ دانشوروں اور علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خورشید احمد قانونگو، شوکت حسین کینگ، شکیل قلندر، سید ہمایوں قیصر اور حنیف بلخی مہمان تھے۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد جمعیت انوار الاسلام کے چیئرمین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جی ایم لون نے اپنی صدارتی تقریر میں حاضرین کو صبر، استقامت اور حوصلے کے پیغام کو قبول کرنے کی تلقین کی جو کربلا کے میدان میں امام حسین (ع) نے دکھائے تھے۔ خورشید احمد قانونگو، شوکت حسین کینگ اور آفاق چشتی مقررین میں شامل تھے جنہوں نے امام حسین (ع) کی شخصیت کی مختلف جہتوں پر اظہار خیال کیا۔ اس کانفرنس کی کارروائی کے دوران ’’سرگشت‘‘ نامی کتاب کا اجراء بھی کیا گیا۔ کانفرنس میں دیگر علماء کرام نے امام عالی مقام علیہ السلام کے تئیں عقیدت کے پھول نچھاور کرکے آپ علیہ السلام کی استقامت اور استقلال و شجاعت پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں شیعہ سنی علمائے کرام نے متحد ہوکر وحدت اسلامی پر زور دیتے ہوئے دشمنان اسلام کی سازشوں کو بے نقاب کرنے پر بھی زور دیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1075067