QR CodeQR Code

آئی ایس او کے تحت جامعہ کراچی میں یوم حسین (ع)

11 Aug 2023 21:09

اسلام ٹائمز: مقررین کا کہنا تھا کہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی قربانی ایسی قربانی تھی جس نے باطل کا چہرہ سب کے لئے واضح کردیا، امام حسینؑ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہمیں چاہیئے کہ آپ کی سیرت کا بغور مطالعہ کریں اور آپ کی سیرت کو اپنانے کی کوشش کریں۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جامعہ کراچی یونٹ اور دفتر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کی جانب سے ’’إن الحسین مصباح الهدیٰ و سفینة النجاة‘‘ کے عنوان سے سالانہ یوم حسینؑ پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) میں منعقد کیا گیا۔ یوم حسینؑ کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی جبکہ اس موقع پر علامہ سید نصرت عباس بخاری، مولانا  سید رضا مہدی رضوی، مولانا منظر الحق تھانوی، رئیس کلیہ اسلامی علوم پروفیسر زاہد علی زاہدی سمیت نامور علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ مختلف نوحہ خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر یوم حسینؑ میں سوئیڈن میں سرکاری سرپرستی میں ہونے والی اہانت قرآن کریم کیخلاف منفرد احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں شرکاء نے بڑی تعداد میں قرآن بلند کرکے لبیک یا کتاب اللہ کے شعار بلند کئے۔ یوم حسینؑ میں طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی قربانی ایسی قربانی تھی جس نے باطل کا چہرہ سب کے لئے واضح کر دیا، امام حسینؑ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہمیں چاہیئے کہ آپ کی سیرت کا بغور مطالعہ کریں اور آپ کی سیرت کو اپنانے کی کوشش کریں۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ امام حسینؑ کسی فرقہ یا مذہب کے نہیں بلکہ عالم انسانیت کے عظیم پیشوا ہیں، آج مسلمانوں کو مختلف فرقوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، ہمیں متحد ہونے اور درس کربلا سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1074990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1074990/آئی-ایس-او-کے-تحت-جامعہ-کراچی-میں-یوم-حسین-ع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com