QR CodeQR Code

کراچی، جامعہ این ای ڈی میں عظیم الشان یوم حسینؑ، ویڈیو رپورٹ

29 Jul 2023 09:35

اسلام ٹائمز: عظیم الشان یوم حسینؑ کے دوران سوئیڈن میں ہونے والی توہین قرآن کریم کے خلاف شرکاء نے ہاتھوں میں قرآن کریم بلند کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ این ای ڈی میں یومِ حسین کمیٹی کے زیرِ اہتمام محمود عالم آڈیٹوریم میں عظیم الشان یومِ امامِ حسینؑ کا انعقاد کیا گیا۔ ”یومِ حسینؑ“ کے اجتماع سے آیت اللہ سید عقیل الغروی، معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر سید ذکی باقری، معروف اہل سنت عالم ڈاکٹر جمیل راٹھور و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ معروف منقبت خواں مرزا مظہر عباس، معروف اہلسنت نعت خواں قاری اسدالحق اور نوحہ خواں میثم کشمیری نے بارگاہ اہلبیتؑ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ یومِ حسینؑ میں عمائدین شہر سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ، طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ عظیم الشان یوم حسینؑ کے دوران سوئیڈن میں ہونے والی توہین قرآن کریم کے خلاف شرکاء نے ہاتھوں میں قرآن کریم بلند کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 


خبر کا کوڈ: 1072122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1072122/کراچی-جامعہ-این-ڈی-میں-عظیم-الشان-یوم-حسین-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com