محرم الحرام کے حوالے سے علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی سے خصوصی گفتگو
26 Jul 2023 15:13
علامہ موسیٰ حسینی نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کربلاء کے پیغام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کربلاء ہر دور کے انسانوں کو امن کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ماضی میں اہلسنت سے تعلق رکھنے والے حضرات کی مجالس عزاء اور جلوسوں میں شرکت سے متعلق بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتا ہے، سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کسی ایک کے نہیں بلکہ تمام مذاہب اور مسالک کے ہیں۔
کوئٹہ میں متعدد مراجع کرام کے نمائندے کے فرائض سرانجام دینے والے علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی ایم فل کی ڈگری فلسفہ اسلامی میں اور پی ایچ ڈی کی ڈگری عرفان اسلامی میں حاصل کی۔ وہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی۔ وہ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے غرض سے 1996ء کو کراچی چلے گئے اور وہاں مدرسہ المہدی میں شیخ سلیم صاحب کی شاگردی میں دین کے بنیادی علوم حاصل کئے۔ سن 2000ء میں انہوں نے قم المقدس کا رخ کیا اور دین اسلام کا علم حاصل کرتے رہے۔ وہ 2020ء کو کوئٹہ آئے، مسجد خاتم الانبیاء کے امام جماعت کا عہدہ سنبھالا اور نور الولایہ کے نام سے اسلامی امور پر کام کرنے والے ادارے کی بنیاد رکھ کر دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ علامہ موسیٰ حسینی نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کربلاء کے پیغام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کربلاء ہر دور کے انسانوں کو امن کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ماضی میں اہلسنت سے تعلق رکھنے والے حضرات کی مجالس عزاء اور جلوسوں میں شرکت سے متعلق بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتا ہے۔ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کسی ایک کے نہیں بلکہ تمام مذاہب اور مسالک کے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/
خبر کا کوڈ: 1071927