QR CodeQR Code

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جعفریہ الائنس کے وفد کی شبر رضا کی قیادت میں ملاقات

15 Jul 2023 15:06

ملاقات کے دوران شبر رضا نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد قریب ہے، عزاداری امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے درمیان وحدت کی علامت ہے، ایک ہزار سال سے شیعہ و سنی عوام مل کر امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے ایام مناتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جعفریہ الائنس کے وفد نے سید شبر رضا کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی، اس ضمن میں انتظامیہ سے قریبی تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے، سویڈن کے سفیر کو خط لکھ کر اس واقعہ پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر شبر رضا نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد قریب ہے، عزاداری امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے درمیان وحدت کی علامت ہے، ایک ہزار سال سے شیعہ و سنی عوام مل کر امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے ایام مناتے ہیں۔ انہوں نے گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کی راہ میں رکاوٹ بننے والی والے عناصر کیخلاف کارروائی کریں اور ملک کی موجودہ صورتحال کے مدنظر سیکورٹی کے معاملات کو بہتر بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 1069761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1069761/گورنر-سندھ-کامران-ٹیسوری-سے-جعفریہ-الائنس-کے-وفد-کی-شبر-رضا-قیادت-میں-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com