QR CodeQR Code

انجمن حمایت الاسلام کشمیر کے سربراہ مولانا خورشید احمد قانونگو کا خصوصی انٹرویو

9 Jul 2023 18:55

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر انجمن حمایت الاسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب و ایران کے درمیان اتحاد قابل تحسین عمل ہے، اب سعودی عرب کا دشمنان دین کی باتوں کی طرف توجہ نہ دیکر ایران سے تعلقات کو مستحکم کرنا چاہیئے۔


مولانا خورشید احمد قانونگو صاحب کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے، وہ وادی بھر میں دینی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور جموں و کشمیر کی دینی و فلاحی تنظیم انجمن حمایت الاسلام کے سربراہ بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا خورشید احمد قانونگو سے عالم اسلام کی موجودہ صورتحال، سویڈن میں قرآن کریم کی توہین، وادی کشمیر کی تشویشناک صورتحال، ایران و سعودی عرب مفاہمت و اتحاد اور وحدت اسلامی کی اہمیت و افادیت پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ اس دوران مولانا خورشید احمد قانونگو نے کہا کہ مسلمانوں کے باہمی اتحاد سے ہی قرآن کریم کی توہین کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی مسلمان کسی بھی صورت میں مظلومین جہاں سے لاتعلق نہیں رہ سکتا ہے۔ انہوں نے اسلام صرف نماز، روزے و حج نہیں ہیں بلکہ مظلومین کی دادرسی مسلمانوں کا اہم ترین دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کا وحدت اسلامی کے حوالے سے رول لاثانی و بے بدل ہے۔ انہوں نے سعودی عرب و ایران کے اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا دشمنان دین کی باتوں کی طرف توجہ نہ دیکر ایران سے تعلقات کو مستحکم کرنا چاہیئے۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1068388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1068388/انجمن-حمایت-الاسلام-کشمیر-کے-سربراہ-مولانا-خورشید-احمد-قانونگو-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com