QR CodeQR Code

ایرانی قونصل جنرل کا گورنر سندھ کو قالین پر بنے پورٹریٹ کا تحفہ

23 Jun 2023 21:18

گورنر سندھ کی دعوت پر سیاسی رہنماؤں سمیت بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی استقبالیہ میں موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار،مختلف ممالک کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو قالین پر بنی ان کی پورٹریٹ پیش کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اس خوبصورت تحفہ پر آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں، یہ تصویر مجھے ہمیشہ آپ کے خلوص کی یاد دلاتی رہے گی۔ قبل ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز اور ہیوسٹن امریکہ سے آئے ہوئے پاک فوڈز کے سی ای او تنویر احمد کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں استقبالیہ دیا گیا۔ سیاسی رہنماؤں سمیت بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی استقبالیہ میں موجود تھے۔ گورنر سندھ نے انتہائی مختصر نوٹس پر تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار،مختلف ممالک کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1065657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1065657/ایرانی-قونصل-جنرل-کا-گورنر-سندھ-کو-قالین-پر-بنے-پورٹریٹ-تحفہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com