QR CodeQR Code

سرینگر میں غلام نبی آزاد کی اہم پریس کانفرنس

کشمیر کے حوالے سے بھارت کی حزب اختلاف جماعتوں کی خاموشی مایوس کن ہے، غلام نبی آزاد

کشمیری عوام کو جمہوری حقوق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے

15 Jun 2023 13:38

اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ کشمیری عوام کو جمہوری حقوق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے، جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات پر حزب اختلاف کی خاموشی مایوس کن ہے۔


غلام نبی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارت کے ایک مشہور سیاست دان ہیں جو برسہا برس کانگریس پارٹی سے منسلک رہے۔ کئی شعبوں کے وزارتی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ من موہن سنگھ کی دورِ حکومت میں وزیر امور پارلیمان رہے۔ آندھرا پردیش اور کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی ذمہ داری سنبھالی اور دونوں ریاستوں میں کانگریس پارٹی کو کامیاب کیا اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے 18 سال رکن رہے۔ 1990ء میں بھارتی پارلیمنٹ کے رکن بنے اور حکومت میں پارلیمانی امور اور سول ایویئشن وزیر رہے۔ 2 نومبر 2005ء کو وہ جموں اور کشمیر کے وزیراعلٰی منتخب ہوئے۔ گزشتہ برس انڈین نیشنل کانگریس سے علیحدہ ہوکر اپنی ایک سیاسی تنظیم ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی بنیاد ڈالی۔ سرینگر میں پارٹی کے ہیڈ کواٹر پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو جمہوری حقوق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا ضروری ہوگیا ہے، متحد ہوکر ہی ایسا کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات پر حزب اختلاف کی خاموشی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھے برسوں سے بھارت بھر کی حزب اختلاف نے اس معاملے پر معنٰی خیز خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی چناؤ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اسمبلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کی کوئی نمائندگی نہیں کررہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1063991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1063991/کشمیر-کے-حوالے-سے-بھارت-کی-حزب-اختلاف-جماعتوں-خاموشی-مایوس-کن-ہے-غلام-نبی-ا-زاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com