QR CodeQR Code

حضرت امام خمینیؒ کی تعلیمات عام کی جائیں

حضرت امام خمینیؒ سے متعلق مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو کا خصوصی انٹرویو

امام خامنہ ای انقلاب اسلامی کو کامیابی کیساتھ آگے بڑھا رہے ہیں

7 Jun 2023 17:56

انقلاب اسلامی کی کامیابی میں حضرت امام خمینیؒ کو اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت کیوں شامل حال رہی؟ حضرت امام خمینیؒ کی الٰہی شخصیت کے اہم ترین پہلو؟ امام خمینیؒ کی جدوجہد الٰہی یا مادّی؟ امام خمینیؒ کی انقلابی تحریک نسلی، لسانی، مسلکی یا پھر اسلامی؟ حضرت امام خمینیؒ نے دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کو کیوں یاد رکھا؟ امام خمینیؒ کی امریکا سے دشمنی کی اصل وجہ؟ امام خمینیؒ شیطان بزرگ امریکا کیخلاف کامیابی کے ساتھ کیسے ڈٹے رہے؟ حضرت امام خمینیؒ نے تحریک آزادی فلسطین کی پشت پناہی کیوں جاری رکھی؟ امام خامنہ ای کی قیادت میں انقلاب اسلامی کا سفر تیزی سے آگے کی جانب گامزن کیوں؟ حضرت امام خمینیؒ کی تعلیمات کو عام کرنا کیوں ضروری ہے؟ کیا جماعت اسلامی تاحال انقلاب اسلامی ایران کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر بھی ہیں، پاکستان خصوصاََ کراچی و سندھ بھر میں انکی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کوششوں کو ہر حلقے میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے اسداللہ بھٹو کیساتھ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی 34ویں برسی کی مناسبت سے مسجد قباء کراچی میں قائم جماعت اسلامی سندھ کے آفس میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1062463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1062463/حضرت-امام-خمینی-سے-متعلق-مرکزی-نائب-امیر-جماعت-اسلامی-اسداللہ-بھٹو-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com