QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کی امام موسیٰ کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے حرم میں حاضری

6 Jun 2023 19:49

چیئرمین پیپلز پارٹی نے امام موسی کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے روضہ مبارک پر امت مسلمہ کے اتحاد اور ملکی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے امام موسی کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے روضے پر پودا بھی لگایا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ عراق کے دوران وفد کے ہمراہ کاظمین شریف میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام محمد تقی الجواد علیہ اسلام کے حرم مطہر میں حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امام موسی کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے امام موسی کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے روضہ مبارک پر امت مسلمہ کے اتحاد اور ملکی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے امام موسی کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے روضے پر پودا بھی لگایا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وفد میں سید ناصر حسین شاہ، شرجیل انعام میمن، وقار مہدی، شگفتہ جمانی، عبدالکریم کنڈی، سید قاسم قمر، سید اکبر ناصر شاہ بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 1062288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1062288/بلاول-بھٹو-زرداری-کی-امام-موسی-کاظم-اور-محمد-تقی-کے-حرم-میں-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com