یادِ خمینیؒ کا مقصد یادِ نہضت کربلا، ناصران امام فاؤنڈیشن کے تحت برسی امام خمینیؒ، ویڈیو رپورٹ
5 Jun 2023 02:36
مجلس برسی امام خمینیؒ سے مولانا اصغر حسین شہیدی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عاشقان امام خمینیؒ نے شرکت کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عاشقان امام خمینیؒ نے شرکت کی۔ مجلس عزا کے آخر میں معروف نوحہ خواں علی دیپ رضوی نے نوحہ خوانی کی۔
رپورٹ: سید ظفر جعفری
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی 34ویں برسی کی مناسبت سے پاکستان میں بھی تعزیتی اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں ناصران امام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام برسی امام خمینیؒ کی مناسبت سے بھوجانی ہال سولجر بازار میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزا کا آغاز تلاوت قرآن کریم و حدیث کساء سے ہوا، بعد ازاں سوز خوانی و سلام پیش کیا گیا۔ مجلس برسی امام خمینیؒ سے مولانا اصغر حسین شہیدی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عاشقان امام خمینیؒ نے شرکت کی۔ مجلس عزا کے آخر میں معروف نوحہ خواں علی دیپ رضوی نے نوحہ خوانی کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1061949