QR CodeQR Code

کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کی تقریب حلف برداری کی ویڈیو رپورٹ

27 May 2023 15:27

اسلام ٹائمز۔ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، سابق صوبائی وزیر آغا رضا اور صوبائی صدر سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا۔


رپورٹ: اعجاز علی
 
مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کی کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کوئٹہ میں واقع ضلعی دفتر میں ہوا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن سابق صوبائی وزیر آغا رضا، مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب ضلعی کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انسان کو اپنے عہد و پیمان کو پورا کرنا چاہیے۔ ہر عہدیدار پر تنظیمی دستور اور عہد کی پابندی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ جس نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ سابق صوبائی وزیر آغا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و نظریات کی امین ہے۔ قائد شہید نے وطن عزیز پاکستان میں سامراجی مداخلت کو رد کرتے ہوئے ہمیں غلامی نامنظور کا درس دیا۔ ہم قائد شہید کے بتائے ہوئے راستے اور اپنے اصولی موقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی درست سمت میں رہنمائی کریں۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مدبرانہ قیادت میں ہم وطن عزیز پاکستان کی عزت و سربلندی اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کے حوالے سے اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1060365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1060365/کوئٹہ-ایم-ڈبلیو-ہزارہ-ٹاؤن-کی-تقریب-حلف-برداری-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com