کشمیر میں کالے قوانین، بربریت و تشدد کا بازار گرم ہے
نیشنل کانفرنس کی ترجمان افراء جان کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو
قیدیوں کی رہائی، دفعہ 370 کی بحالی اور کالے قوانین کا خاتمہ کیا جائے
26 May 2023 15:09
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی ترجمان کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ کشمیر میں بی جے پی کی جانب سے چنگیزی سیاست کا بازار گرم ہے جس کے تحت یہاں کی عوام کو انتخابات کے جمہوری حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔
افراء جان کا تعلق جموں و کشمیر کے شہر خاص سے ہے۔ آپ سالہا سال کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی (نیشنل کانفرنس) سے وابستہ ہیں۔ فی الوقت جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی ترجمان کی حییثیت سے فعال ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے افراء جان سے جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر ایک تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بی جے پی کی جانب سے چنگیزی سیاست کا بازار گرم ہے جس کے تحت یہاں کی عوام کو انتخابات کے جمہوری حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہاں کوئی بھی ادارہ حتی کہ صحافتی حلقے بھی اظہار رای کی آزادی سے محروم رکھے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بے روزگاری کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ افراء جان کا کہنا تھا کہ بی جے حکومت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے بجائے مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی، صحافت کی آزادی، جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی، دفعہ 370 کی بحالی اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا عوام کا بنیادی حق ہے جس سے کشمیری عوام دستبردار ہرگز نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں سے کشمیری عوام کے جمہوری حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔ افراء جان نے کہا کہ ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جن پارٹیوں کی بی جے پی حکومت سے وابستگی ہے ہماری ان سے جنگ ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1060015