اصغریہ اسٹوڈنٹس کی حیدرآباد میں مردہ باد امریکا و نامنظور اسرائیل ریلی، ویڈیو رپورٹ
21 May 2023 16:47
اسلام ٹائمز: مردہ باد امریکا و اسرائیل نامنظور احتجاجی ریلی میں اے ایس او کے مرکزی صدر عاطف مہدی سیال، اصغریہ خواتین تحریک پاکستان کی مرکزی صدر عروج فاطمہ، مولانا غلام رضا سریوال، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے سرپرست کونسل کے رکن سید پسند علی رضوی اور اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر شہزار رضا نے خطاب کیا۔
رپورٹ: سید ظفر جعفری
شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام مردہ باد امریکا و اسرائیل نامنظور احتجاجی ریلی اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک نکالی گئی، جس میں اے ایس او کے مرکزی صدر عاطف مہدی سیال، اصغریہ خواتین تحریک پاکستان کی مرکزی صدر عروج فاطمہ، مولانا غلام رضا سریوال، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے سرپرست کونسل کے رکن سید پسند علی رضوی اور اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر شہزار رضا نے خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی میں خواتین بچوں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کے دوران مظاہرین نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی جھنڈے نذر آتش کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1059048