QR CodeQR Code

بی جے پی کی موجودہ سیاست انہیں جہنم کا راستہ دکھائے گی

سیاسی و سماجی تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہینہ آغا کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو

اسلاموفوبیا پر مبنی فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ جھوٹ اور نفرت سے بھری پڑی ہے

20 May 2023 15:51

بھارت کی معروف و مشہور سیاسی و سماجی تجزیہ نگار و سماجی کارکن کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ’دی کشمیر فائلز‘ کی طرح ہی ’دی کیرالہ اسٹوری‘ بھی من گھڑت، جھوٹ اور اسلاموفوبیا پر مبنی فلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسلام پسند افراد کو بدنام کرنے کی ایک سازش و کوشش ہے۔


ڈاکٹر شاہینہ آغا کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔ معروف و مشہور سیاسی و علمی خاندان میں پرورش پائی۔ انہوں نے ہمشہ سماج میں خواتین کو تعلیم میں بااختیار بنانے کی وکالت کی۔ بھارت کی ٹی وی چینلز میں اہم و حساس موضوعات پر بحث میں حصہ لیتی آئی ہیں۔ انکی زندگی غیر معمولی استقامت اور فعالیت سے بھرپور ہے۔ بھارت کی موجودہ حکومت بی جے پی کو ہمیشہ ہدف تنقید بناتی آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ڈاکٹر شاہینہ آغا کی رہائشگاہ پر ایک ملاقات کے دوران ان سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ ’دی کشمیر فائلز‘ کی طرح ہی ’دی کیرالہ اسٹوری‘ بھی من گھڑت، جھوٹ اور اسلاموفوبیا پر مبنی فلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسلام پسند افراد کو بدنام کرنے کی ایک سازش و کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں امت شاہ اور نریندر مودی یہاں کے روایتی بھائی چارے کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بڑے بزرگ گزرے ہیں جنہوں نے مساوات اور برابری کی تعلیم دی ہے، اسی تعلیم پر چل کر ہم اپنی منزل کو حاصل کرسکتے ہیں نہ کہ نفرت و شدت پسندی سے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند ہندو خود بھارت کے ہندوؤں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب نفرت و تشدد کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل سے باہر نکلنے کا واحد حل یہ ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو تعلیم سے آراستہ کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1058843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1058843/سیاسی-سماجی-تجزیہ-نگار-ڈاکٹر-شاہینہ-ا-غا-کا-اسلام-ٹائمز-کیساتھ-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com