QR CodeQR Code

پاک ایران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح، مزید 5 بارڈر مارکیٹس کو جلد کھولا جائے گا

18 May 2023 22:29

اسلام ٹائمز: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مند-پشین بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور دوستی کی علامت کے طور پر پودا بھی لگایا۔ بارڈر مارکیٹ کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نےتحصیل مند کے علاقے ردیگ میں مند-پشین بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے گوادر پہنچنے پر بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے ان کا خیرمقدم کیا جس کے بعد وہ مند-پشین بارڈر مارکیٹ کے افتتاح کے لئے تحصیل مند کے علاقے ردیگ پہنچے جہاں پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔  بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مند-پشین بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور دوستی کی علامت کے طور پر پودا بھی لگایا۔ بارڈر مارکیٹ کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی اور سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی، اس کے علاوہ بھی حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پربھی کام کر رہی ہے جن کو جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1058621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1058621/پاک-ایران-بارڈر-مارکیٹ-کا-افتتاح-مزید-5-مارکیٹس-کو-جلد-کھولا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com