QR CodeQR Code

کراچی میں یوم نکبہ پر فلسطین فاؤنڈیشن کا احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو رپورٹ

17 May 2023 14:18

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرہ میں سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، ڈاکٹر صابر ابو مریم، اسرار عباسی، یونس بونیری، علامہ باقر زیدی، ثاقب نوشاہی، مفتی فیروز الدین رحمانی، مفتی عبدالوحید یونس، منوج چوہان، موھن سنگھ، محتشم تھانوی، بشیر سدوزئی، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، ارم بٹ، خالدہ اقبال، علامہ مبشر حسن و دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی رپنماؤں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے عالمی یوم نکبہ کے موقع پر کراچی پریس کلب کے سامنے فلسطینی عوام کے حق واپسی کی عالمی مہم کے عنوان سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان نے کی، جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر صابر ابو مریم، اسرار عباسی، یونس بونیری، علامہ باقر زیدی، ثاقب نوشاہی، مفتی فیروز الدین رحمانی، مفتی عبدالوحید یونس، معاذ نظامی، منوج چوہان، موھن سنگھ، ارجن سنگھ، محتشم تھانوی، بشیر سدوزئی، قاری ادریس، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، ارم بٹ، خالدہ اقبال، علامہ مبشر حسن، محمد علی بخاری، حسین رحمانی، محمد اکرم، ناصر حسینی و دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی رپنماؤں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ احتجاجی مظاہرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں کے حق واپسی کی عالمی مہم کے عنوان سے نعرے درج تھے، جبکہ فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناجائز قیام سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرامین کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے لکھے ہوئے تھے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی جھنڈوں سمیت برطانوی و بھارتی پرچم نذر آتش کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1058116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1058116/کراچی-میں-یوم-نکبہ-پر-فلسطین-فاؤنڈیشن-کا-احتجاجی-مظاہرہ-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com