QR CodeQR Code

پاک فوج اور عوام آمنے سامنے کیوں، سینئر تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی انٹرویو

15 May 2023 22:03

موجودہ صورتحال میں پاک فوج اور عوام کے آمنے سامنے آنے جیسی مثال پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل ملتی ہے؟ کیا ماضی میں کبھی پاکستانی عوام اپنی فوج سے بدگمان ہو چکی ہے؟ کیا سقوط ڈھاکہ کا سانحہ مشرقی پاکستان کے عوام کی فوج کی مخالفت کے سبب ہوا؟ فوج پر جان نچھاور کرنے والی پاکستانی عوام نہ چاہتے ہوئے بھی فوج کے سامنے کیوں سڑکوں پر نکلی؟ کیا عوام اور فوج کے آمنے سامنے کا اصل سبب اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیاں ہیں یا کچھ اور؟ قیام پاکستان سے ابتک طاقت کا سرچشمہ کون، عوام یا فوج؟ سقوط ڈھاکہ کے بعد کیا فوج نے سیاسی و مذہبی اشرافیہ کے ذریعے عوام کو کنٹرول کئے رکھا؟ کیا پاکستانی کی مذہبی سیاسی جماعتیں فوج کے زیر اثر یا اتحادی رہیں؟ کیوں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد بھی عوامی سطح پر فوج کے خلاف مزاحمت پیدا نہیں ہو سکی؟ ماضی میں تمام تر اختلافات کے باوجود پاک فوج اور عوام آمنے سامنے کیوں نہیں آئے؟ قیام پاکستان کے بعد سن 1965ء سے قبل اور تاحال عوام اور فوج کے درمیان تعلقات میں کیا تبدیلیاں واقع ہوئیں؟ سقوط ڈھاکہ کے بعد اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں میں قومی غیرت کا کتنا خیال رکھا گیا؟ کیا پاکستانی عوام ملک میں امریکا کی تسلط پسندانہ پالیسی کے فروغ کی مخالف ہے؟ کیا پاک فوج کی جانب سے امریکا کو روکنے کیلئے اقدامات نہ اٹھانا اور امریکا سے مسلسل دوستی ہی عوامی غصے و مخالفت کا اصل سبب بنا؟ کیا عمران خان نے امریکا کو اڈے دینے سے انکار کرکے پاکستان میں امریکا مخالف بیانیے کو پروان چڑھایا؟ کیا پاکستانی عوام میں عمران خان کی مقبولیت کی اصل وجہ امریکا مخالف بیانیہ ہے؟ کیا امریکا مخالف بیانیے کے سبب عوام عمران خان کے حق میں فوج کے سامنے کھڑی ہوئی؟ عوام کی جانب سے حالیہ شدید ردعمل کے باوجود کیا وجہ ہے کہ فوج نے صبر و تحمل سے کام لیا؟ مغرب سے مشرق کی جانب طاقت کا منتقل ہونا اور تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات میں کیا پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کیلئے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ناگزیر ہو چکا ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینئر تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


سینئر تجزیہ کار و کالم نگار سید راشد احد کا تعلق پاکستان کی شہہ رگ کراچی سے ہے۔ وہ ریسرچ اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ ادبی شخصیت کے بھی حامل ہیں۔ وہ پاکستان کے مختلف تحقیقی اداروں و علمی مراکز میں کلیدی عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ تاریخ پاک و ہند سمیت ملکی و عالمی حالات پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے سید راشد احد کیساتھ موجودہ ملکی حالات خصوصاً پاکستانی عوام اور فوج کے آمنے سامنے ہونے سمیت دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر ایک نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1057781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1057781/پاک-فوج-اور-عوام-ا-منے-سامنے-کیوں-سینئر-تجزیہ-کار-سید-راشد-احد-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com