QR CodeQR Code

رانا ثناءاللہ نے مجھے قتل کرانے کا منصوبہ بنا لیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا کا خصوصی انٹرویو

14 May 2023 17:43

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں، اس حکومت کو طاقتور حلقوں کی آشیرباد بھی حاصل ہے، انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں ہے، اگر ٹی ٹی پی اور کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو دہشت گرد کہنے کی سز یا جزا اگر بغاوت کی ایف آئی کی صورت میں ملتی ہے تو یہ میرے لئے ایک تمغہ ہے۔


صاحبزادہ حامد رضا سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین ہیں، وہ سنی اتحاد کونسل کے بانی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کے فرزند ہیں، صاحبزادہ فضل کریم کی وفات کے بعد انہیں قائم مقام چیئرمین منتخب کیا گیا، تاہم بعد ازاں مجلس شوریٰ کے فیصلے کے بعد انہیں باقاعدہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل بنا دیا گیا۔ تاحال سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کے منصب پر فائز ہیں۔ اسوقت وہ پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، اپنے والد کی نسشت پر قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں، امریکی سازشوں کیخلاف عوامی بیداری کیلئے آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔ عالم اسلام کے مسائل پر ہمیشہ غم زدہ رہتے ہیں، پوری امت کو ایک لڑی میں پرویا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، شیعہ سنی کی تفریق سے ہٹ کر امت کو مسلمان بن کر رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔ دہشتگردی سے متاثر ہونے کیوجہ سے شدت پسندوں سے نالاں ہیں۔ حامد رضا نے سینیئر صحافی نادر بلوچ کو اسلام ٹائمز کیلئے خصوصی انٹرویو دیا ہے، جس میں تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1057758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1057758/رانا-ثناءاللہ-نے-مجھے-قتل-کرانے-کا-منصوبہ-بنا-لیا-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com