QR CodeQR Code

سرینگر میں جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ شیبان عشائی کی پریس کانفرنس

10 May 2023 23:02

جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ شیبان عشائی نے کہا کہ کشمیری تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار سے محروم کرکے مودی حکومت یہاں کی عوام کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے۔


رپورٹ: جاوید عباس رضوی

سرینگر میں جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ شیبان عشائی کی ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کہا گیا کہ مودی حکومت کشمیری نوجوانوں کا استحصال کررہی ہے۔ شیبان عشائی نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر میں جی ٹونٹی کا انعقاد کرکے کشمیر سے عالمی طاقتوں کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ  جی ٹونٹی کی میزبانی کا امتیاز نریندر مودی او امت شاہ کو ہرگز حاصل نہیں ہے بلکہ یہ معمول ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنی تشدد پسندانہ پالیسی مسلط نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار سے محروم کرکے مودی حکومت یہاں کی عوام کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہزاروں نوجوان اپنے بنیادی حق یعنی روزگار کے لئے سراپا احتجاج ہیں اور حکومت انکے مطالبات پورے کرنے سے قاصر و بے بس نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کرپشن کا بول بالا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ شیبان عشائی کی پریس کانفرنس کی تفصیلی ویڈیو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1057034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1057034/سرینگر-میں-جموں-کشمیر-پیپلز-پارٹی-کے-سربراہ-شیبان-عشائی-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com