QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے بے باک سیاسی رہنماء شیبان عشائی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

9 May 2023 20:37

جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنی تشدد پسندانہ پالیسی مسلط نہیں کرسکتا ہے، کشمیر کی سرزمین ہماری ہے، یہ وطن ہمارا ہے، ہم کشمیر کے مالک ہیں ہمیں اپنی رای سامنے رکھنے سے محروم رکھا جارہا ہے۔


شیبان عشائی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منفرد و بے باک سیاسی موقف و نظریہ رکھتے ہیں۔ شیبان عشائی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ  ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک خصوصی نشست کے دوران شیبان عشائی سے مودی حکومت کے منصوبوں، کشمیر میں جی ٹونٹی کے انعقاد، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور مسئلہ کشمیر کے راہ حل کے حوالے سے خصوصی انٹرویو کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جی ٹونٹی کے انعقاد سے مودی حکومت مسئلہ کشمیر سے عالمی  طاقتوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹونٹی کی میزبانی کا امتیاز نریندر مودی او امت شاہ کو ہرگز حاصل نہیں ہے بلکہ یہ معمول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر میں حالات معمول پر ہیں اور دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہے تو یہاں انتخابات کیوں نہیں کرائے جاتے ہیں اور عوام کو انکے بنیادی حق سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے۔ شیبان عشائی نے کہا کہ کشمیر کی سرزمین ہماری ہے، یہ وطن ہمارا ہے، ہم کشمیر کے مالک ہیں ہمیں اپنی رای سامنے رکھنے سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ہٹ دھرمی سے مسئلہ کشمیر ہرگز دفن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنی تشدد پسندانہ پالیسی مسلط نہیں کرسکتا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1056656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1056656/مقبوضہ-کشمیر-کے-بے-باک-سیاسی-رہنماء-شیبان-عشائی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com