آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی ضریح حضرت زینب (س) پر حاضری
5 May 2023 00:17
اپنے دورۂ شام کے پہلے دن ایرانی صدر نے حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی ضریح پر جاکر بارگاہ ثانی زہراؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ زیارت کے بعد صدر ایران کی امامت میں نماز جماعت بھی ادا کی گئی جس میں شیعہ سنی حضرات نے مل کر انکی قیادت میں نماز پڑھی۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اپنے دورۂ شام کے پہلے دن اپنے وفد کے ہمراہ دخترِ علی مرتضیٰ (ع)، دلبند زہرا (ع)، اسیر کوفہ و شام حضرت زینب کبریٰ علیہا سلام کے روضہ اقدس پر پہنچے اور ضریح پر جاکر بارگاہ ثانی زہراؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ زیارت کے بعد صدر ایران کی امامت میں نماز جماعت بھی ادا کی گئی جس میں شیعہ سنی حضرات نے مل کر انکی قیادت میں نماز پڑھی۔
خبر کا کوڈ: 1055951