QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں ایک روزہ ’عظمت قرآن کانفرنس‘ کا اہتمام (ویڈیو رپورٹ)

6 May 2023 01:31

اسلام ٹائمز: کانفرنس میں ملت اسلامیہ کشمیر کے برگزیدہ علمی، دینی، مذہبی شخصیات نے شرکت کی ہے اور قرآن کے حوالے سے مختلف موضوعات کو بہترین انداز میں محور گفتگو قرار دیا ہے۔


رپورٹ: جاوید عباس رضوی

مقبوضہ کشمیر کے بمنہ قصبے میں مجلس علماء امامیہ کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان ’عظمت قرآن کانفرنس‘ منعقد ہوئی، جس میں ملت اسلامیہ کشمیر کے برگزیدہ علمی، دینی، مذہبی شخصیات نے شرکت کی ہے اور قرآن کے حوالے سے مختلف موضوعات کو بہترین انداز میں محور گفتگو قرار دیا ہے۔ کانفرنس سے خطاب میں علماء کرام نے کہا کہ قرآن مجید امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے لئے اتحاد کا بہترین محور اور اسکی تعلیمات آج اور قیامت تک کے لئے ہر انسان کے لئے نجات کا وسیلہ اور عظمت رفتہ کو بحال کرنے کا نسخہ اور الٰہی منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کشمیر جن میں مشکلات سے دست و پنجہ نرم کر رہی ہے ان سے نجات کا وسیلہ قرآن مجید ہے لہذا قرآنی تعلیمات کو گھر گھر پہونچانے کے لئے مجلس علماء امامیہ تمام علماء، دینی شخصیات، ادارہ جات اور تنظیموں کو دعوت دیتی ہے کہ آئیں مل کر گھر گھر پیغام قرآن پہونچانے کو اپنا مشترکہ مشن قرار دیں۔ اس دوران ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر قرآنی تعلیمات کو قوم کے بچوں کے درمیان رائج کرنے میں مصروف مختلف تنظیموں کے مکاتب، درسگاہوں، دارالقرآن اور دیگر دینی مراکز کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ آج سر زمین کشمیر پر ایک منصوبہ بند سازش کے ذریعہ نوجوانوں کو بے حیائی اور منشیات کی طرف دھکیلا جارہا ہے آج کا یہ اجتماع منشیات کے خلاف بھرپور مھم چلانے کا اعلان کرتا ہے اور قوم کی ہر اکائی کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ملت کشمیر کے خلاف اس ہولناک جنگ میں جو لوگ ملوث ہے ان کو بے نقاب کیا جائے اور ان کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے۔ عنقریب مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر دیگر قومی تنظیموں کے ساتھ ملکر منشیات اور بے حیائی کے خلاف ہمہ جانبہ مھم چلائے گی۔ علماء کرام  نے کہا کہ مجلس علماء امامیہ آیندہ قریب میں ملت اسلامیہ کشمیر کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب ہندو، سیکھ، بدھ مذہب اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ مل کر وسیع تر پلیٹ فارم کے قیام کے لئے کوششیں تیز کرے گی تاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے سیاسی، جمہوری اور انسانی حقوق پر جو ڈاکہ ڈالا گیا ہے وہ حقوق دوبارہ بحال کئے جائے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ آج کا یہ اجتماع ملت اسلامیہ کے دو بڑے ملک جمہوری اسلامیہ ایران اور مملکت سعودی عربیہ کے درمیان ہمہ جانبہ تعلقات کی بحالی کا انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ مجلس علماء امامیہ ایران و سعودی عرب تعلقات کو قرآنی دستور وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا پر ایک عملی لبیک سے تعبیر کرتا ہے اور یہ اجتماع ملت اسلامیہ کے ان دو بڑے ملک کے قائدین سے درخواست کرتا ہے کہ ان کوششوں کو تیز کیا جائے کیونکہ کشمیر سے لیکر فلسطین تک ملت اسلامیہ کے مشکلات کا حل اسی اتحاد میں مضمر ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ آج کا یہ اجتماع ان تمام عناصر کو باخبر کرنا چاہتا ہے جو ایک منصوبہ بند سازش کے تحت اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں قوم کے بچوں اور نوجوانوں کو ملحدانہ فکر، خلاف عفت، خلاف پاکیزگی اور بے حیائی و بے غیرتی پر مشتمل پروگراموں میں شرکت کے لئے مجبور کرتے ہیں۔ ہم ان دشمن عناصر کو خبردار کرتے ہیں ہماری نسل کے خلاف تہذیبی جنگ کو بند کریں بصورت دیگر اس کے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے۔ اسکول، کالج تعلیم و تربیت کے مراکز ہیں بے حیائی پھیلا کر ان مراکز کی توقیر پائمال کرنے سے یہ عناصر باز آجائیں۔ قوم ایسے افسروں، ٹیچروں کا سوشل بائیکاٹ کریں جو اپنے آقاؤں کے فرمان پر اپنی ہی ملت کے خلاف یہ تہذیبی جنگ لڑتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1055905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1055905/مقبوضہ-کشمیر-میں-ایک-روزہ-عظمت-قرآن-کانفرنس-کا-اہتمام-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com