QR CodeQR Code

یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی میں عزاداری کے اجتماعات

1 May 2023 02:58

اسلام ٹائمز: انچولی میں نکالے گئے جلوس عزا کے دوران اہلسنت عالم معاذ نظامی نے خطاب کیا اور کہا کہ جس بی بی فاطمہ زہرا (س) کے لئے رسول اللہ (ص) اپنی عبا بچھا دیا کرتے تھے انکے مزار کو ہی شہید کردیا گیا۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی کے علاقے انچولی میں دستہ امام حسن (ع) کی جانب سے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس میں بچے، بزرگ، خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد میں عزادار شامل تھے۔ جلوس عزا میں نوحہ خوانی ساجد جعفری اور علی صفدر رضوی نے کی۔ جلوس کے دوران اہلسنت عالم معاذ نظامی نے خطاب کیا اور کہا کہ جس بی بی فاطمہ زہرا (س) کے لئے رسول اللہ (ص) اپنی عبا بچھا دیا کرتے تھے انکے مزار کو ہی شہید کردیا گیا۔ جلوس کے دوران مولانا اسد علی شاکری نے خطاب کیا۔ بعد ازاں جلوس شاہراہ پاکستان سے ہوتا ہوا مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ دوسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ذیلی ادارے دستہ امامیہ اور مرکزی تنظیم عزاء کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر سولجر بازار بریٹو روڈ پر مرکزی مجلس عزاء و جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلسِ کا باقاعدہ آغاز تلاوت حدیث کساء سے کیا گیا، سوز خوانی کے فرائض ادارہ ترویج سوز خوانی نے انجام دیئے۔ مجلسِ عزاء سے خطاب حجتہ السلام مولانا غلام عباس رئیسی صاحب نے کیا۔ بعد از مجلس دستہ امامیہ و شہر کی معروف و مشہور انجمنوں سمیت ساجد جعفری، محسن رضا ہاشمی اور سالک رضوی نے بارگاہ جنابِ سیدہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علی رضاؑ پر اختتام پذیر ہوا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1055229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1055229/یوم-انہدام-جنت-البقیع-کے-موقع-پر-کراچی-میں-عزاداری-اجتماعات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com