QR CodeQR Code

ایران قونصلیٹ کراچی کی جانب سے القدس کانفرنس اور دعوت افطار

16 Apr 2023 17:00

اسلام ٹائمز: ایرانی قونصل جنرل نے فلسطینیوں پر اسرائیلی زیادتیوں کی بھی مذمت کی۔ اس موقع پر حسن نوریان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام نے بیت المقدس کی آزادی کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور یوم القدس انتہائی جوش و جذبہ سے منایا ہے، اسرائیل کی ناجائز ریاست اب زوال کی طرف جارہی ہے۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

کراچی میں متعین ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پر القدس کانفرنس اور دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کے پہنچنے پر ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے انکا استقبال کیا۔ افطار تقریب میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، سعید غنی اور شہلا رضا، پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی، معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، علامہ غلام عباس رئیسی، ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی،فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر صابر ابومریم، مفتی امین انصاری، مفتی فیروزالدین رحمانی سمیت مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، تاجر و دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی خوبصورت تلاوت سے کیا گیا جس کا شرف ایران سے آئے ہوئے قاریان قرآن نے حاصل کیا جبکہ بعد ازاں ایرانی نعت خوانوں نے نعت بھی پیش کی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے بہترین قرات اور نعت پر ایرانی قاری اور نعت خواں کو سراہا۔ اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور عالم اسلام میں امن کیلئے دعا کی۔ ایرانی قونصل جنرل نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان نئے تعلقات کے باب کے آغاز کا خیر مقدم کیا۔ دوسری جانب ایرانی قونصل جنرل نے فلسطینیوں پر اسرائیلی زیادتیوں کی بھی مذمت کی۔ اس موقع پر حسن نوریان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام نے بیت المقدس کی آزادی کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور یوم القدس انتہائی جوش و جذبہ سے منایا ہے، اسرائیل کی ناجائز ریاست اب زوال کی طرف جارہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1052744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1052744/ایران-قونصلیٹ-کراچی-کی-جانب-سے-القدس-کانفرنس-اور-دعوت-افطار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com