QR CodeQR Code

کراچی، آئی ایس او کے تحت ملک کی سب سے بڑی عظیم الشان آزادی القدس ریلی، ویڈیو رپورٹ

17 Apr 2023 16:44

اسلام ٹائمز: آزادی القدس ریلی میں شریک ہزاروں کی تعداد میں عاشقان بیت المقدس نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکا اسرائیل اور انکے حواریوں سے اظہار نفرت کیا۔ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود آزادی القدس ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین و بچے بھی شریک ہوئے۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

عالمی یوم القدس بفرمان حضرت امام خمینیؒ پر لبیک کہتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے سب سے بڑے شہر و معاشی حب کراچی میں بھی عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی میزبانی میں تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت ملک کی سب سے بڑی عظیم الشان مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر نکالی گئی۔ ریلی میں شرکت کرنے کیلئے شہر بھر سے عاشقان بیت المقدس بسوں، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں پر قافلوں کی صورت میں پہنچے۔ مرکزی آزادی القدس ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا۔ ریلی میں شریک ہزاروں کی تعداد میں عاشقان بیت المقدس نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکا اسرائیل اور انکے حواریوں سے اظہار نفرت کیا۔ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود آزادی القدس ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین و بچے بھی شریک ہوئے۔ آزادی القدس ریلی کے شرکاء نے نمائش چورنگ مزار قائدؒ سے تبت سینٹر تک پیدل مارچ کیا۔ ریلی تبت سینٹر پہنچ کر عظیم الشان اجتماع میں تبدیل ہوگئی، جہاں آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر سید علی زیدی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز و دیگر نے خطاب کیا۔ مرکزی آزادی القدس ریلی کے اختتام پر امریکی، اسرائیلی و بھارتی پرچم نذر آتش کئے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1052740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1052740/کراچی-آئی-ایس-او-کے-تحت-ملک-کی-سب-سے-بڑی-عظیم-الشان-آزادی-القدس-ریلی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com