مفتی مدثر قادری کا کشمیر کی موجودہ صورتحال اور یوم القدس پر خصوصی انٹرویو
10 Apr 2023 20:37
کاروان ختم نبوت جموں و کشمیر کے سربراہ کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ نے کہا کہ قدس ریلیوں میں شرکت کرنا اہم ترین دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ملت کو اس دن گھروں سے باہر نکل کر بھرپور طریقے سے شرکت کرنی چاہیئے۔
مفتی مدثر احمد قادری کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے۔ آپ مختلف اہم محاذوں پر دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کرتے ہیں۔ کئی ایک دارالعلوم بھی آپ کی سرپرستی میں فعال ہیں۔ مفتی مدثر قادری کاروان ختم نبوت جموں و کشمیر کے سربراہ ہیں۔ کشمیر میں نوجوانوں میں بے راہ روی و منشیات کا پھیلاؤ، علماء کرام کا معاشرہ سازی میں کردار، کشمیر میں حالیہ قتل و غارتگری کے واقعات، فلسطین کی موجودہ صورتحال اور یوم القدس کے حوالے سے اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی مدثر احمد قادری سے ایک تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر میں نوجوانوں کے اندر منشیات کے پھیلاؤ میں حکومتی ادارے ملوث ہیں ورنہ اس وباء کو کچھ ہی دنوں میں قابو کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ سازی میں علماء کرام کا کردار کلیدی ہوتا ہے مگر وہ مسلکی منافرت میں الجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدس ریلیوں میں شرکت کرنا اہم ترین دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ملت کو اس دن گھروں سے باہر نکل کر بھرپور طریقے سے شرکت کرنی چاہیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ: 1051510