تجزیہ 35
پاکستان میں موجودہ سیاسی حالات
1 Apr 2023 07:47
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔
ہفتہ وار پروگرام تجزیہ
شمارہ 35
موضوع: پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات
مہمانان
پروفیسر صفدر رضا بخاری، سینیئر صحافی، تجزیہ نگار، ماہر امور سیاسی
تصور حسین شہزاد
صحافی سٹی 42 نیوز چینل، یو ٹیوب بلاگر
میزبان: سید انجم رضا
اہم نکات:
پاکستان میں پہلی بار الیکشن ملتوی نہیں ہوئے، ضیا الحق نے بھی انیس سو ستتر میں اقتدار پہ شب خون مارنے کے الیکشن کا وعدہ کیا اور پھر اسی وعدے سے منحرف ہوا تھا، مگر وہ مارشل لا تھا اوریہ پہلی منتخب اسمبلی اور جمہوری حکومت ہے جو انتخابات سے فرار اختیار کررہی ہے۔
ایسی صورت حال میں پاکستان کی جمہوریت کمزور ہوگی، پاکستان کی سیاسی جماعتیں کمزور ہونگیں، طالع آزما اور غیر جموری قوتیں مضبوط ہونگیں.
پاکستان کی سیاست بے سروپا ہوچکی ہے، عوامی مسائل بڑھ چکے ہیں، لوگ آٹے لینے قطاروں میں مرچکے ہیں، مگر پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں اس پر کوئی بات نہ ہوئی، ایک دوسرے کے خلاف بازاری زبان استعمال کی جارہی، ذرائع کے مطابقپی ڈی ایم کی سب سے بڑی اتحادی جماعت پی پی پی کے سربراہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکہ کے دورے میں اپنے لئے آئندہ وزارت عظمی کے لئے ڈیل کرکے آئے ہیں، جس میں امریکہ کو اڈے تک دینے کا کہا گیا ہے، ہم نے روس یوکرائن جنگ میں امریکہ کے کہنے پہ اسلحہ فراہم کیا، اس کے عوض جو گندم ملی ہے اس سیاہ گندم کی صورتِ حال میڈیا بھی دکھا رہا ہے، یہ سب وہ معاملات ہیں جن کا براہ راست تعلق عوامی مسائل سے ہے، مگرحکومت کا طرزِ سیاست عوامی مسائل کو درک کرنے کا نہیں رہا، اکتوبر میں بھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، وزیر داخلہ تو واضح طور پہ کہہ چُکے ہیں کہ پی ٹی آئی کو سیاست سے نکالنا کرنا ہوگا.
خبر کا کوڈ: 1049884