QR CodeQR Code

تمام ادارے بند گلی میں داخل ہوچکے، سینئر صحافی نے پاکستان کے سیاسی بحران کا حل دیدیا

31 Mar 2023 23:07

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر انٹرویو دیتے ہوئے افتخار حسین شیرازی نے کہا کہ ملک میں سیاسی افراتفری کا ماحول ہے، تصادم کا خطرہ ہے جو نظر آرہا ہے، آج ریاست اور عدلیہ بھی تقسیم نظر آرہی ہے، پارلیمان بھی تقسیم نظر آرہی ہے اور اس ملک میں ہر طبقہ تقسیم ہوچکا ہے، آج کسی نے اس نظام کو ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی، البتہ سب نے حکومت میں رہنے کی کوشش کی ہے۔


افتخار حسین شیرازی گذشتہ تین دہائیوں سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، بنیادی تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، اسوقت ڈان ٹی وی اسلام آباد میں بطور بیورو چیف اور سینیئر اینکر پرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اس سے پہلے وہ سما ٹی وی میں بطور بیور چیف خدمات انجام دے چکے ہیں، جیو نیوز سمیت دیگر کئی اداروں میں بھی مختلف عہدوں پر فائر رہے ہیں، سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے موجودہ سیاسی صورتحال پر انکا خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1049852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1049852/تمام-ادارے-بند-گلی-میں-داخل-ہوچکے-سینئر-صحافی-نے-پاکستان-کے-سیاسی-بحران-کا-حل-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com