QR CodeQR Code

سیاسی تقسیم، ن لیگ پھنس گئی، سینئر تجزیہ کار افتخار شیرازی کا انٹرویو

30 Mar 2023 02:53

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر انٹرویو دیتے ہوئے افتخار حسین شیرازی نے کہا کہ پاکستان کا پولیٹیکل ٹمپریچر اپنے عروج پر ہے، سیاسی لڑائی کو سیاسی انداز میں لڑا جانا چاہیئے تھا مگر بدقسمتی ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تجربہ کار سیاستدان وہی حرکتیں کررہے جو ماضی میں کرتے آئے ہیں، اس وقت الیکشن کرائے بغیر سیاسی و معاشی استحکام ناممکن ہے۔


افتخار حسین شیرازی گذشتہ تین دہائیوں سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، بنیادی تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، اسوقت ڈان ٹی وی اسلام آباد میں بطور بیورو چیف اور سینیئر اینکر پرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اس سے پہلے وہ سما ٹی وی میں بطور بیور چیف خدمات انجام دے چکے ہیں، جیو نیوز سمیت دیگر کئی اداروں میں بھی مختلف عہدوں پر فائر رہے ہیں، سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے موجودہ سیاسی صورتحال پر انکا خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1049488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1049488/سیاسی-تقسیم-ن-لیگ-پھنس-گئی-سینئر-تجزیہ-کار-افتخار-شیرازی-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com