QR CodeQR Code

سعودی عرب میں قید کے لمحات یادگار و بہترین تھے، علامہ ناظر تقوی

سعودی قید سے رہائی کے بعد علامہ سید ناظر عباس تقوی کا پہلا انٹرویو

29 Mar 2023 21:07

علامہ سید ناظر عباس تقوی کو سعودی عرب میں کیوں گرفتار کیا گیا؟ ان کا جرم کیا تھا؟ گرفتاری کے وقت علامہ ناظر تقوی سعودی عرب میں کیا کر رہے تھے؟ سعودی قید میں کس حال میں رکھا گیا؟ سعودی حکام نے علامہ ناظر عباس تقوی کی پاکستان اور بیرون ملک سے متعلق کیا چھان بین کی؟ دوران قید علامہ ناظر تقوی کا کن افراد سے رابطہ رہا؟ کن شخصیات نے علامہ ناظر تقوی کی رہائی اور وطن واپسی میں اہم و کلیدی کردار ادا کیا؟ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے و قونصلیٹ کا کردار کیا رہا؟ مخالفین کا پروپیگنڈا اور حقائق؟ علامہ ناظر تقوی سعودی عرب میں قید و بند کے لمحات کو یادگار و بہترین کیوں قرار دیتے ہیں؟ پاکستانی زائرین کو سعودی عرب میں کن وجوہات کی بنا پر گرفتار کر لیا جاتا ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے اسیر مکہ علامہ سید ناظر عباس تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


علامہ سید ناظر عباس تقوی کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے ہے۔ اپنے زمانہ طالب علمی میں ان کا تعلق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے رہا تھا، آغاز سے ملی معاملات میں کافی فعال ہیں۔ بعد ازاں تحصیل علم کیلئے قم المقدسہ تشریف لے گئے، تحصیل علم کے بعد وطن واپسی کے بعد تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے عملی میدان میں فعالیت کا آغاز کیا۔ وہ شہید علامہ حسن ترابی کے دست راست کہلائے جاتے تھے۔ بعد ازاں شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر، صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور صدر کے عہدے پر فرائض انجام دیئے۔ حال میں وہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ اتحاد بین المسلمین کے بھی داعی ہیں، تمام سیاسی، مذہبی و سماجی حلقوں میں انکی شخصیت قابل احترام نگاہ سے دیکھی جاتی ہے، وہ تمام مسلمان مسالک و مکاتب  کی نمائندہ ملی یکجہتی کونسل کے صوبہ سندھ کے نائب صدر بھی ہیں، متحدہ مجلس عمل میں بھی فعال کردار ادا کر چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں انہیں بلاجواز گرفتار کر لیا گیا تھا، کئی ہفتوں بعد وہ رہائی پا کر وہ وطن واپس پہنچے۔ ”اسلام ٹائمز“ نے اسیر مکّہ علامہ ناظر عباس تقوی کیساتھ کراچی میں انکی رہائش گاہ پر سعودی عرب میں گرفتاری، وجوہات، رہائی میں اصل کردار اور عالمی یوم القدس سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے ایک نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1049403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1049403/سعودی-قید-سے-رہائی-کے-بعد-علامہ-سید-ناظر-عباس-تقوی-کا-پہلا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com