برج میلاد ایران کے دارالحکومت تہران کی پہچان، نادر بلوچ کا وی لاگ
26 Mar 2023 22:54
اسلام ٹائمز: 2007ء کے اواخر میں مکمل ہونے والے اس منصوبے میں میلاد دور مواصلاتی برج بھی شامل تھا جس میں بلند ترین منزل پر ریستوران، ایک پانچ ستارہ ہوٹل، ایک مرکزِ اجتماع، ایک عالمی تجارتی مرکز اور ایک اطلاعاتی طرز کا پارک (آئی ٹی پارک) شامل تھا۔ اس منصوبے کا مقصد 21ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق تجارت، اطلاعات، مواصلات، اجتماعات اور رہائش جیسی سہولیات کو ایک جگہ اکٹھا کرکے پیش کرنا تھا۔
رپورٹ: نادر بلوچ
برج میلاد یا مینار میلاد ایران کا سب سے بلند بُرج ہے جو دارالحکومت تہران میں واقع ہے۔ یہ سی این ٹاور، ٹورنٹو، اوسٹانکینو ٹاور، ماسکو اور اوریئنٹل پرل ٹاور، شنگھائی کے بعد دنیا کا بلند ترین برج ہے۔ اس برج کی کل بلندی 435 میٹر (1427 فٹ) ہے اور اس کی کل 12 منزلیں ہیں۔ برج میلاد کو ماہر تعمیرات ڈاکٹر محمد رضا حافظی اور یادمان سازہ کمپنی نے تیار کیا۔ یہ جنوب مغربی ایشیا کا بلند ترین برج ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ اس برج کا سنگ بنیاد 1999ء میں رکھا گیا اور 2007ء میں یہ تکمیل کو پہنچا۔ اسے مواصلاتی برج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ برج میلاد تہران بین الاقوامی تجارتی و ثقافتی مرکز کا حصہ ہے۔ 2007ء کے اواخر میں مکمل ہونے والے اس منصوبے میں میلاد دور مواصلاتی برج بھی شامل تھا جس میں بلند ترین منزل پر ریستوران، ایک پانچ ستارہ ہوٹل، ایک مرکزِ اجتماع، ایک عالمی تجارتی مرکز اور ایک اطلاعاتی طرز کا پارک (آئی ٹی پارک) شامل تھا۔ اس منصوبے کا مقصد 21ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق تجارت، اطلاعات، مواصلات، اجتماعات اور رہائش جیسی سہولیات کو ایک جگہ اکٹھا کرکے پیش کرنا تھا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ: 1048871