شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے زندگی سے متعلق ڈاکٹر دانش علی نقوی سے خصوصی گفتگو
21 Mar 2023 15:19
اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش نقوی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار کے بارے میں بتایا اور انکی زندگی کے مختلف واقعات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی آئیڈیالوجی آئمہ معصومین (ع) بالخصوص امام حسین (ع) سے لی تھی اور انکی پیروی کرتے تھے۔
ڈاکٹر دانش علی نقوی پاکستان کی معروف شخصیت اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگینائزیشن کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی صاحب کے بیٹے ہیں۔ انکا تعلق پنجاب کے شہر لاہور سے ہے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے فارماسیوٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر دانش نقوی نے دینی تعلیمات بھی حاصل کی ہیں۔ اسوقت وہ جامعۃ المصطفیٰ قم میں اسلامی تعلیمات حاصل کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر دانش نقوی بھی زمانہ طالب علمی میں آئی ایس او سے وابستہ رہ چکے ہیں اور کراچی ڈویژن کے صدر کے ساتھ ساتھ مرکزی سیکریٹری تعلیم بھی رہے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش نقوی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار کے بارے میں بتایا اور انکی زندگی کے مختلف واقعات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی آئیڈیالوجی آئمہ معصومین (علیہ السلام) بالخصوص امام حسین (ع) سے لی تھی۔ انہوں نے جوانوں اور تعلیم کے اوپر بہت کام کیا اور ایک ایسا نظام بنایا کہ طلباء کو معیاری تعلیم حاصل کرنے میں دشواریاں درپیش نہ ہوں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1047876