QR CodeQR Code

کشمیر میں ’’جشن نوروز، پیغام امن و محبت‘‘ کے موضوع پر تقریب

20 Mar 2023 19:57

اسلام ٹائمز: سیمینار میں ایک تاریخ کشمیر کے متعلق ایک کوئیز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ جس میں پہلے دس بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو فرنٹ کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی اور دیگر مہمانوں کی موجودگی میں سرٹیفکیٹ اور نقدی انعامات سے نوازا گیا۔


رپورٹ: جاوید عباس رضوی

فالکون ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ضلع بڈگام کے ماگام میں جموں و کشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کی طرف سے جشنِ نوروز کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں مذہبی ہم آہنگی، مختلف نسلوں، مسالک اور خانوادوں کے درمیان امن اور یکجہتی کی اقدار کو فروغ دینے کے لئے امن اور محبت کا پیغام دیا گیا۔ سیمینار میں کہا گیا کہ زمانہ قدیم سے باہمی محبت، ثقافتی تنوع اور لوگوں کے درمیان دوستی کو عام کرنے میں نوروز اہم حیثیت رکھتا ہے۔ سیمینار میں آغا سید شوکت مدنی اور مولانا مشتاق احمد حقنواز کے علاوہ کئی سرکردہ مذہبی دانشوروں نے شرکت کی۔ سیمینار اور کوئیز مقابلے میں مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلباء کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا کی مختلف برادریوں میں اس کی ثقافتی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ آغا سید شوکت مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوروز کو نیک اعمال ادا کرنے، ہمسایوں اور گھر والوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آنے کا اہم دن سمجھا جاتا ہے۔

آغا سید شوکت مدنی نے کہا کہ نوروز کا جشن لوگوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ساتھ ہی ایک دوسرے کا احترام، امن اور اچھی ہمسائیگی کے نظریات کو فروغ دیتا ہے۔ مولانا مشتاق احمد حقنواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن نوروز امن اور بقائے باہمی کا پیغام ہے اور اسے بڑے جوش و خروش سے منایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے نوروز کو اعتدال کا تہوار اور ہماری مشترکہ تاریخ کی سب سے قدیم متحرک روایت قرار دیا اور اس کا پیغام امن اور ہمدردی ہے۔ ایک سیاسی کارکن اعجاز مصطفٰی ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوروز نئی شروعات اور بہار کی واپسی جو بڑی روحانی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ ایک اور سیاسی کارکن نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوروز کا جشن تنوع میں اتحاد کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوروز رکاوٹوں کو توڑتا ہے اور اعتماد کے بندھن بناتا ہے، ہم میں سے ہر کوئی اس خوشی کی چھٹی سے تحریک لے سکتا ہے۔ جموں و کشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی نے طلباء سمیت عوام کے بڑے اجتماع سے تہواروں خصوصاً نوروز کے تنوع میں اتحاد کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

آغا سید عباس رضوی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تہوار برادری کے احساس اور قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ ہمیں اپنے ماخذ، اپنے معاشرے، اپنی اقدار، اپنی بنیاد سے جڑے رہنے اور اس کے تحفظ کی ترغیب دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت میں جیسے تہوار نوروز مسلمانوں، ہندوؤں، عیسائیوں، سکھوں اور مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ سیمینار میں ایک تاریخ کشمیر کے متعلق ایک کوئیز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ جس میں پہلے دس بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو فرنٹ کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی اور دیگر مہمانوں کی موجودگی میں سرٹیفکیٹ اور نقدی انعامات سے نوازا گیا۔ کوئز مقابلے کو علماء نے سراہا اور فکر انگیز قرار دیا۔ کوئیز کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا گیا کہ فرقہ وارانہ تشدد کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1047661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1047661/کشمیر-میں-جشن-نوروز-پیغام-امن-محبت-کے-موضوع-پر-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com