QR CodeQR Code

ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا پروگرام

13 Mar 2023 22:08

اسلام ٹائمز: برسی کے پروگرام میں شہید کے رفقاء، علماء کرام اور مختلف جامعات میں پڑھنے والے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطابات میں مقررین نے شہید ڈاکٹر نقوی کی مملکت خداداد پاکستان میں ملت جعفریہ کیلئے کی گئی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی سیرت پر چلنے اور افکار کو زندہ رکھنے پر زور دیا گیا۔


رپورٹ: نادر بلوچ

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی ڈاکٹر سید محمد علی نقوی شہید کی برسی کے موقع پر جمہوری اسلامی ایران کے مختلف شہروں میں اجتماعات منعقد کئے گئے۔ اس سلسلے میں ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید ڈاکٹر کی یاد میں برسی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہید کے رفقاء، علماء کرام اور مختلف جامعات میں پڑھنے والے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ برسی کے موقع پر اپنے خطابات میں مقررین نے شہید ڈاکٹر نقوی کی مملکت خداداد پاکستان میں ملت جعفریہ کیلئے کی گئی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی سیرت پر چلنے اور افکار کو زندہ رکھنے پر زور دیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1046541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1046541/ایران-کے-دارالحکومت-تہران-میں-شہید-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-کی-برسی-کا-پروگرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com