QR CodeQR Code

خبر جہاں (36)

ایران مخالف سازشیں اور ردعمل

ایران سعودیہ روابط

14 Mar 2023 15:09

خبر جہاں "اسلام ٹائمز" کا ہفت روزہ میڈیا پروگرام ہے، جس میں دنیا بھر کے حالات کے بارے میں ماہرین سے گفتگو کی جاتی ہے، قارئین اور ناظرین کو اپنی آراء بھیجنے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر اپنے سوالات بھیجنے کی دعوت دی جاتی ہے۔


ہفتہ وار پروگرام
خبرِ جہان (36)

موضوع: اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سازشوں کا لا متناہی سلسلہ
مہمانانِ گرامی:
1۔ جناب حسام الدین مہاجری، تجزیہ نگار سحر ٹی وی
2۔ ڈاکٹر محمد حسین حسینی صاحب، سینیئر تجزیہ کار
میزبان: قیصر عباس خان

اہم نکات:
1۔ ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ القاعدہ کا نیا سربراہ سیف العادل ایران میں موجود ہے، جبکہ طالبان ایمن الظواہری کے قتل کا ہی انکار کرتے ہیں؟ امریکہ نے اس سے پہلے بھی ایران پر القاعدہ کی مدد کرنے اور ان کے جنگجوؤں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا، جب ایمن الظواہری کی موت ہی مشکوک ہے تو سیف العادل القاعدہ کے سربراہ کی حیثیت سے ایران میں کیا کر رہا ہے۔
2۔ ایران کے کچھ اسکولوں میں نیچرل گیس کے ذریعے بچوں کو مار کر الزام حکومت پر عائد کرنے کی سازش کی گئی ہے، ایسی سازشوں سے عوام اور حکومت میں اختلافات ایجاد نہیں کئے جا سکتے کیونکہ یہ سازش بے نقاب ہوچکی ہے۔
3۔ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لئے امریکہ، اسرائیل اور یورپین اپنا پورا زور لگا رہے ہیں، اس کے لئے سازشیں بھی ہو رہی ہیں اور الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں ایران پر 84 فیصد یورینیم افزودہ کرنے کا الزام لگایا گیا، ایسی سازشیں اور ایسے الزامات ایران کے نیوکلئیر پروگرام کو نہیں روک سکتے، البتہ اس خبر نے اسرائیل کی نیندیں ضرور اڑا دی ہیں۔

4۔ رافیل گورسی کے دورہِ ایران کے بعد IAEA کے اجلاس میں ایران کے خلاف قرارداد پیش نہیں کی جا سکی، یہ ایران کی سفارتی کامیابی کے ساتھ ساتھ JCPOA میٹنگ دوبارہ شروع ہونے کی طرف ایک مثبت اور خوش آئند قدم ہے اور امریکہ کے مُنہ پر زوردار طمانچہ بھی ہے۔
5۔ چین کی ثالثی سے ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہو رہے ہیں، جس کے خطے میں مثبت اثرات آئیں گے۔ دوسرا یہ کہ عراق تقریباً عرصہِ دو سال سے ایران سعودی عرب کے تعلقات کے لئے کوشاں تھا، اس کا نتیجہ نہ نکلنے کی کچھ وجوہات ہیں، ایک تو یہ کہ عراقی حکومت پر امریکہ اثرانداز ہے جبکہ چین پر امریکہ کا کوئی اثر و نفوذ نہیں ہے۔ بہرحال ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات قائم ہونے سے امریکہ کو بہت تکلیف ہے۔
6۔ سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی ایران سے تعلقات بحال کرنے کا عِندیہ دیا ہے۔ سعودی عرب بڑا ملک ہونے کی وجہ سے تمام عرب ممالک پر حاوی ہے، جس کے اثرات جلد رونما ہونگے۔ سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کے یمن، بحرین اور لبنان کی سیاست پر اثرات آئیں گے اور یہ کہ اس تناظر میں امریکہ کا مستقبل میں کیا رویہ ہوگا، یہ مستقبل قریب میں معلوم ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1046520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1046520/ایران-مخالف-سازشیں-اور-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com