ڈاکٹر صابر ابومریم سے کراچی کے مقامی اسکول میں اسرائیلی جھنڈے سے متعلق خصوصی گفتگو
11 Mar 2023 20:06
اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر صابر ابومریم نے حال ہی میں کراچی کے مقامی اسکول میں سرگرمی کے دوران اسرائیل کا جھنڈا اٹھانے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال نے مسئلہ فلسطین پر واضح طور پر اپنا موقف پیش کیا تھا۔
ڈاکٹر صابر ابومریم کا تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے۔ وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل، پی ایچ ڈی اسکالر، قانون دان، کالمسٹ، تجزیہ نگار اور فلسطین کیساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے گلوبل مارچ ٹو یروشلم مہم اور ایشین پیپلز سولیڈیٹریٹی فار فلسطین کے بانی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب پاکستان میں فلسطین کے معاملے پر بہت متحرک ہوتے ہیں۔ وہ پاکستان کے بڑے شہروں میں فلسطین کا پیغام لے کر سیمینارز اور مختلف سرگرمیوں میں شرکت کرکے فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے آواز اٹھاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماء ڈاکٹر صابر ابومریم نے حال ہی میں کراچی کے مقامی اسکول میں سرگرمی کے دوران اسرائیل کا جھنڈا اٹھانے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال نے مسئلہ فلسطین پر واضح طور پر اپنا مؤقف پیش کیا تھا۔ پاکستان کی ریاست اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکول انتظامیہ اس حوالے سے معافی مانگے اور مستقبل میں ایسی سرگرمیوں سے گریز کرے جبکہ حکومت ایسی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات اٹھائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1046142