QR Code
خبرجہاں(33)
قاہرہ میں قدس کانفرنس
فلسطین کے فائدہ میں یا نقصان میں؟
24 Feb 2023 08:48
خبر جہاں "اسلام ٹائمز" کا ہفت روزہ میڈیا پروگرام ہے، جس میں دنیا بھر کے حالات کے بارے میں ماہرین سے گفتگو کی جاتی ہے، قارئین اور ناظرین کو اپنی آراء بھیجنے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر اپنے سوالات بھیجنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
ہفتہ وار پروگرام خبرِ جہان-33
موضوع: قاہرہ قدس کانفرنس فلسطین کی حمایت یا اسرائیل کا تحفظ
مہمانِ گرامی: مولانا اصغر عسکری صاحب قبلہ
میزبان: قیصر عباس خان
اہم نکات
01۔ قاہرہ قدس کانفرنس کے مقاصد فلسطینیوں کی حق تلفی اور اسرائیل کی حفاظت ہے۔
02۔ قاہرہ قدس کانفرنس میں شریک ممالک کے کسی نہ کسی طرح اسرائیل سے تعلقات ہیں، ایسی صورتحال میں یہ ممالک فلسطین کے لئے کیسے خیر خواہ ہوسکتے ہیں، یہ تو اسرائیل کے خیر خواہ ہیں۔
03۔ دو ریاستی منصوبہ فلسطین کو دو حصوں میں بانٹ کر ایک حصہ اسرائیل کو دینے کا شیطانی منصوبہ ہے، جو فلسطینیوں کے لئے قابلِ قبول نہیں ہے۔
04۔ اگر کسی کی یہ غلط فہمی ہے کہ دو ریاستی منصوبے کی تکمیل سے خطے میں امن آجائے گا تو وہ اپنی غلط فہمی دور کر لے، اس طرح حالات زیادہ خراب ہونگے۔
05۔ اس شیطانی منصوبے کے بعد پہلا کام حماس اور جہادِ اسلامی جیسی مزاحمتی فورسز کو غیر مسلح کرنا ہوگا، جس کے بعد اسرائیل اپنے گریٹر اسرائیل کے ادھورے ایجنڈے کو پایا تکمیل تک پہنچائے گا، اسی لئے ایران اور حماس نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1043096
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com