QR CodeQR Code

کوئٹہ پاسپورٹ آفس کے عملے کیخلاف نیشنل پارٹی اور عوام سراپا احتجاج

22 Feb 2023 17:37

احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس میں ہزارہ برادری سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔ کوئٹہ کے شہریوں کیساتھ پاسپورٹ آفس والے ظلم کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ پاسپورٹ کے اجراء کیلئے قانونی طریقہ استعمال کیا جائے۔


رپورٹ: اعجاز علی

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پاسپورٹ آفس کے حکام کی جانب سے شہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے اور بنیادی حقوق حاصل کرنے سے روکنے کے خلاف نیشنل پارٹی، ہزارہ برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر پاسپورٹ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر واقع پاسپورٹ آفس کے سامنے احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاسپورٹ آفس کے عملے اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ جن پر پاسپورٹ آفس کی جانب سے امتیازی سلوک، "ایم پی اے، ایم این اور ایف آر سی کا کالا قانون" اور دیگر نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ تمام دستاویزات اور ثبوت کے باوجود پاسپورٹ آفس کا عملہ ہمیں پاسپورٹ فراہم نہیں کرتا ہے۔ مظاہرین نے یہ بھی الزام لگایا کہ پاسپورٹ آفس کے بعض افراد رشوت مانگتے ہیں۔ مختلف مقامات پر انکے ایجنٹ پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس میں ہزارہ برادری سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔ کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ پاسپورٹ آفس والے ظلم کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایم این اے اور ایم پی اے کے دستخط کا قانون ختم کیا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ پاسپورٹ کے اجراء کیلئے قانونی طریقہ استعمال کیا جائے۔ مظاہرین سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر بابر یوسفزئی اور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطاء المنعم نے مذاکرات کئے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/


خبر کا کوڈ: 1042727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1042727/کوئٹہ-پاسپورٹ-آفس-کے-عملے-کیخلاف-نیشنل-پارٹی-اور-عوام-سراپا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com