QR CodeQR Code

انجمن معین الاسلام کشمیر کے سربراہ کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

21 Feb 2023 17:51

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں انجمن معین الاسلام کشمیر کے سربراہ اور جامعہ مفتاح العلوم کشمیر کے سرپرست کا کہنا تھا کہ کشمیر کی بستیوں کو بلڈوذر سے مسمار کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔ ملت کشمیر کو اپنی پہچان و تشخص کی بقاء کیلئے متحد ہونا چاہیئے۔


مولانا آغا سید محمد سبطین موسوی کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مولانا آغا سید محمد سبطین جامعہ مفتاح العلوم کشمیر کے سرپرست اور انجمن معین الاسلام کشمیر کے سربراہ بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا آغا سید محمد سبطین سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کشمیر میں نوجوان میں بے راہ روی کا بڑھتا رجحان پر تشویش کا اظہار کیا اور اسکے علل و اسباب بیان کئے۔ مولانا آغا سید محمد سبطین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں نوجوانوں میں ناامیدی پائی جارہی ہے جس وجہ سے وہ بے راہ روی، رسومات بد، منشیات و شراب نوشی کے شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اسکولوں میں تعلیم تو دی جارہی ہے لیکن تربیت کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلمانوں کے حکمران اور خواص مسلکی منافرت میں الجھے ہوئے ہیں جسکے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی بستیوں کو بلڈوذر سے مسمار کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔ مولانا سید محمد سبطین موسوی نے کہا کہ ملت کشمیر کو اپنی پہچان و تشخص کی بقاء کیلئے متحد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انتشاری عناصر نے ایک گہرا جال بچھا رکھا ہے، جس وجہ سے نوجوان صحیح و غلط کا تعین نہیں کر پاتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1042597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1042597/انجمن-معین-الاسلام-کشمیر-کے-سربراہ-کا-مقبوضہ-کی-موجودہ-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com