QR CodeQR Code

امام خمینیؒ اور قائداعظم محمد علی جناحؒ اسلام کے مطابق جمہوریت چاہتے تھے، مقررین

انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ، خانہ فرہنگ کراچی میں ثقافتی نشست، ویڈیو رپورٹ

19 Feb 2023 20:21

اسلام ٹائمز: ثقافتی نشست کے دوران ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، سینیئر صحافی نزیر لغاری، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹیڈیز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا عقیل انجم قادری، پروفیسر جواد حیدر ہاشمی و دیگر نے خطاب کیا۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہویہ ایران کراچی میں ثقافتی نشست کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، سینیئر صحافی نزیر لغاری، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹیڈیز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا عقیل انجم قادری، پروفیسر جواد حیدر ہاشمی و دیگر علمی، ادبی، سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ ثقافتی نشست کے دوران خواتین و مرد شرکاء نے بھی انقلاب سے متعلق اظہار خیال کیا۔ ثقافتی نشست کے آغاز میں ایران اور پاکستان کے قومی ترانے بھی چلائے گئے۔ نشست کے اختتام پر انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1041920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1041920/انقلاب-اسلامی-ایران-کی-44ویں-سالگرہ-خانہ-فرہنگ-کراچی-میں-ثقافتی-نشست-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com