QR CodeQR Code

متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کا مسئلہ تاحال برقرار، علامہ مقصود ڈومکی سے خصوصی گفتگو

17 Feb 2023 16:36

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کیجانب سے پیش ہونیوالے یکساں قومی نصاب کا مسئلہ تاحال برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس مسئلہ پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے تاہم حکومت اس پر سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو نشستوں اور گفتگو کے ذریعے حل کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، تاہم احتجاج کا راستہ بھی اپنایا جا سکتا ہے۔


مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق بلوچستان اور سندھ کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے۔ آپ کا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عزاداری کونسل کے مرکزی سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی ہیں۔ اس سے قبل وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کرچکے ہیں۔ علامہ مقصود ڈومکی ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش اور متحرک رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے یکساں قومی نصاب کا مسئلہ تاحال برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس مسئلہ پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے تاہم حکومت اس پر سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو نشستوں اور گفتگو کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم احتجاج کا راستہ بھی اپنایا جا سکتا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1041769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1041769/متنازعہ-یکساں-نصاب-تعلیم-کا-مسئلہ-تاحال-برقرار-علامہ-مقصود-ڈومکی-سے-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com