QR CodeQR Code

ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات

16 Feb 2023 16:16

خیال رہے رہبر معظم انقلاب اسلامی ہر سال تبریز اور مشرقی آذربائیجان کے عوام سے اس تاریخی دن کی مناسبت سے ملاقات کرتے ہیں، تاہم گزشتہ دو سال کے دوران کرونا کی وبائی صورتحال کے پیش نظر یہ اجلاس تبریز مرکزی جامع مسجد مصلائے تبریز سے ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ تبریز کے عوام کے 29 بہمن 1356 (18 فروری 1978ء) کے تاریخی قیام کی سالگرہ کی آمد پر مشرقی آذربائیجان کے عوام کی ایک بڑی تعداد نے تہران کے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ خیال رہے رہبر معظم انقلاب اسلامی ہر سال تبریز اور مشرقی آذربائیجان کے عوام سے اس تاریخی دن کی مناسبت سے ملاقات کرتے ہیں، تاہم گزشتہ دو سال کے دوران کرونا کی وبائی صورتحال کے پیش نظر یہ اجلاس تبریز مرکزی جامع مسجد مصلائے تبریز سے ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا تھا۔ آج یہ عوامی اجلاس دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ بالمشافہ اور رہبر انقلاب اسلامی کی مشرقی آذربائیجان کے مختلف عوامی طبقات کے افراد کی نزدیک سے ملاقات کے ساتھ انجام پایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1041702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1041702/ایران-کے-صوبہ-مشرقی-آذربائیجان-عوام-کی-رہبر-معظم-انقلاب-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com