QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کا خصوصی انٹرویو

8 Feb 2023 18:37

اسلام ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت اگر مقررہ مدت میں انتخابات نہیں کروائے گی تو آئین شکنی اور غداری کی مرتکب ہوگی، سب کو معلوم ہے کہ اگر شفاف انتخابات ہوئے تو پی ڈی ایم بدترین شکست سے دوچار ہوگی، سینیٹ میں پرویز مشرف کیلئے فاتحہ خوانی میں کوئی حرج نہیں تھا، اگرچہ اس سے اسکے گناہ نہیں دھلیں گے، جماعت اسلامی خود ضیاءالحق اور پرویز مشرف کے دور میں حکومتوں میں رہی ہے، کیا یہ فاتحہ خوانی سے بڑا گناہ نہیں ہے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آج کل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے ملکی و بین الاقوامی حالات سے متعلق خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1040238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1040238/مجلس-وحدت-مسلمین-پاکستان-کے-جنرل-سیکرٹری-ناصر-عباس-شیرازی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com