پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹ بےنقاب لیکن آزاد، ڈاکٹر صابر ابو مریم کا خصوصی انٹرویو
9 Feb 2023 23:46
کیا پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹ بے نقاب ہوگئے؟ پاکستانیوں کو وفود کی شکل میں اسرائیل کا دورہ کرانے والوں میں کون کون سی شخصیات، ادارے، ممالک شامل ہے؟ پاکستانیوں کو اسرائیل کن راستوں سے لے جایا جاتا ہے؟ پاکستانیوں کو اسرائیل کا دورہ کرانے والوں کی پاکستان میں آزادانہ آمد و رفت اور سرگرمیوں پر پابندی کیوں نہیں ہے؟ پاکستان میں امریکی سفارت خانہ اور قونصلیٹ کیا کرتے ہیں؟ فلسطین کا دفاع پاکستان اور افواج پاکستان کا دفاع ہے، کیسے؟ اسرائیل کا جائز قیام ممکن ہے، اسے تسلیم بھی کیا جا سکتا ہے، کیسے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم پی ایچ ڈی اسکالر، قانون دان، کالمسٹ، تجزیہ کار اور فلسطین کیساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے گلوبل مارچ ٹو یروشلم مہم اور ایشین پیپلز سولیڈیٹریٹی فار فلسطین کے بانی ہیں۔ بنیادی تعلق کراچی ہے، فلسطین کے معاملے پر بہت متحرک ہیں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں رہتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹوں کی آزادانہ فعالیت سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں انکے آفس میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1040010