QR CodeQR Code

توہین صحابہ ترمیمی بل، علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی پریس کانفرنس

27 Jan 2023 17:03

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ قومی اسمبلی کا کورم پورا نہ ہونے کے باوجود اس اہم ترین ترمیم کی منظوری میں ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، ہم پاکستان کے باشعور عوام کو متوجہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے بل کی منظوری دہشت گردی، تکفریت اور انتہاء پسند عناصر کے مائنڈ سیٹ کو فروغ دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے سرپرستِ اعلی و معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہم فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021ء کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ہمارے پاس اسلامی نظریاتی کونسل، ملی یکجہتی کونسل اور (غیر فعال) متحدہ مجلس عمل جیسے ادارے موجود ہیں ان اداروں کو نظر انداز کرکے اس متنازعہ بل کی منظوری ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو مزید ہوا دینے کے مترادف ہے۔ کراچی کی مسجد خیرالعمل انچولی سوسائٹی میں قومی یکجہتی کنونشن برائے ردِفساد کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ توہین اور دیگر عناوین کے حدود و قیود کو مشخص کئے بغیر قانون سازی اور متعصبانہ سوچ کو پاکستان کی عوام پر مسلط کرنا انتشار و افتراق کا باعث بنے گا، ہمیں افسوس ہے کہ قومی اسمبلی کا کورم پورا نہ ہونے کے باوجود اس اہم ترین ترمیم کی منظوری میں ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے باشعور عوام کو متوجہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے بل کی منظوری دہشت گردی، تکفریت اور انتہاء پسند عناصر کے مائنڈ سیٹ کو فروغ دینا ہے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے مزید کہا کہ ہماری قیادت ایک عرصے سے متفقہ قانون سازی، مذہبی سیاسی ہم آہنگی اور یکجہتی کے حوالے سے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی آئی ہے اور ہمیشہ ایسی قانون سازی سے قوم کو بچانے کے لئے حکمرانوں کو متوجہ بھی کرتی آئی ہے جس سے پاکستان میں تقسیم و نفرت کو فروغ ملے، فتوؤں اور تکفیر کرنے والے عناصر کی راہ ہموار ہو جس سے ملکی داخلی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین سینیٹ و ارکینِ ایوانِ بالا اور صدرِ مملکت عارف علوی سے اپیل کرتے ہیں کہ اس بل کو منظور نہ ہونے دیا جائے ورنہ ہر نوع کی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1038014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1038014/توہین-صحابہ-ترمیمی-بل-علامہ-شہنشاہ-حسین-نقوی-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com