QR CodeQR Code

بلوچستان کے علماء کی سویڈن میں قرآن کریم کی توہین کی مذمت

26 Jan 2023 00:30

اسلام ٹائمز: کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔


رپورٹ: اعجاز علی

بلوچستان کے علماء نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور اقوام عالم سے متحرک ہوکر بے حرمتی کرنے والوں کو سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ سویڈن میں ہونے والی توہین سے تمام مسلمانوں کی دل آزادی ہوئی ہے۔ حکومت پاکستان اور مسلم امت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عالمی سطح پر اس مسئلے کو اٹھائے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان اس دردناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اللہ کی کتاب ہے۔ جن لوگوں نے توہین کی ہے انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔ کوئٹہ کے عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی نے کہا کہ تمام مسلمانوں کیلئے قرآن کریم انکی جانوں سے زیادہ عزیز ہے۔ سویڈن کے واقعہ نے نہ صرف تمام مسلمانوں بلکہ ہر انسان کے دل کو ٹھیس پہنچایا۔ ایم ڈبلیو بلوچستان کے نائب صوبائی صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند جماعت کا یہ عمل تمام مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/


خبر کا کوڈ: 1037679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1037679/بلوچستان-کے-علماء-کی-سویڈن-میں-قرآن-کریم-توہین-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com