QR CodeQR Code

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مولانا یاسین حسین قمی کا خصوصی انٹرویو

25 Jan 2023 19:55

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جامعہ علمیہ امام رضا (ع) جموں و کشمیر کے مسئول و مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا کہنا تھا کہ علماء کرام کو مسلکی منافرت میں الجھے بغیر معاشرے سازی میں رول ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں موجودہ اسلاموفوبیا کی لہر تمام مسالک کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔


مولانا یاسین حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں حاصل کی، پھر اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا یاسین حسین جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کے مسئول اور مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر بھی ہیں۔ جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کی زیر نظارت جامع مسجد میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا یاسین حسین سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران کشمیر میں نوجوان میں بے راہ روی کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے۔ مولانا یاسین حسین قمی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ایک خاص منصوبے کے تحت بے راہ روی کو فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک خاص منصوبے کے تحت کشمیر بھر میں دینی اجتماعات پر قدغن اور کلچر کے نام سے اسکولوں میں ناچ گانوں کی محفلوں کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلمانوں کے حکمران اور خواص مسلکی منافرت میں الجھے ہوئے ہیں جسکے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ علماء کرام کو مسلکی منافرت میں الجھے بغیر معاشرے سازی میں رول ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں موجودہ اسلاموفوبیا کی لہر تمام مسالک کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے آخر میں ماہ رجب کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1037383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1037383/کشمیر-کی-موجودہ-صورتحال-پر-مولانا-یاسین-حسین-قمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com