علی زیدی اور حافظ نعیم الرحمن کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
21 Jan 2023 23:03
میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پوزیشن ہے کہ ہم اپنا میئر بنائیں گے، شہر کی ترقی کیلئے سیاسی اتفاق رائے چاہتے ہیں، 2015ء میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا، پی ٹی آئی کے ساتھ ایک ورکنگ ریلیشن شپ بھی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے کراچی میں متفقہ میئر لانے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں جماعتوں نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے فارم 11 کو دیکھنے کے لئے 4 رکنی مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ جماعت اسلامی کا وفد امیرِ کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ پہنچا جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ مہمان وفد میں ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز، انجینئر سلیم اظہر اور منعم ظفر شامل تھے جب کہ پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر علی زیدی نے کی، جس میں مبین جتوئی، بلال غفار، ارسلان تاج، سیف الرحمن، راجا اظہر اور سعید آفریدی شامل تھے۔ پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
خبر کا کوڈ: 1036843